
نزلہ زکام اور کھانسی سے نجات کےطریقے
سردی کا موسم آچکا ہے ۔ گرم کپڑے الماریوں سے باہرآچکےہیں اور صندوق سے لحاف، گدے اور کمبل نکالے جاچکے ہیں ۔ لوگوں نے خشک میوہ بھی کھانا شروع کر دیا ہے ۔ خواتین نے کھانے پینے کی ایسی چیزوں کی فہرست بنالی ہے، جو موسم کے لحاظ سے بہتر اور مفید رہیں گی۔موسم جن افراد پر اثرانداز ہوتا ہے، انھیں نزلے زکام کی شکایت ہو جاتی ہے ۔ گھریلو سلیقہ مند خواتین ان موسمی بیماریوں سے بچاؤ کی ترکیبیں جانتی ہیں، لہذا وہ ان پر عمل بھی کرتی ہیں۔ ان بیماریوں سے بچاؤ کے لیے میڈیکل اسٹور پر ادویات بھی دستیاب ہوتی ہیں، لیکن کچھ خواتین گھر میں نزلے زکام کو دور کرنے والی ادوی خرید کر رکھ لیتی ہیں، تاکہ بچے چِکھنےکھانسنے لگین تو اس کا ازالہ کیا جا سکے ۔ ان میں سے کچھ ادویات حقیقت میں ایسی ہوتی ہیں کہ ان سے نزلہ زکام کم وقت میں دور ہو جاتا ہے ۔ نزلے زکام سے نجات کے لیے عام طور پر لوگ حیاتین ج (وٹامن سی) کا انتخاب کرتے ہیں ۔ یہ حیاتین نزلے زکام کو ختم کر دیتی ہے اور ہماری قوت مدافعت میں بھی اضافہ کر دیتی ہے۔ حیاتین ج حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ کینو اور نارنگی ہے۔ دن میں دونار کھانے سے عام نزلے زکام اور کھانسی پر قابو پایا جا سکتا ہے ۔ اس کے علاوہ مرغی کاسوپ بھی نزلہ زکام ختم کرنے میں مفید ہے، جسے لوگ شوق سے اس موسم میں پینا پسند کرتے ہیں۔ اسے پینے سے حلق کا ورم اور سوزش بھی دور ہو جاتی ہے اور پھر لحاف اوڑھ کر سونے سے سکون ملتا ہے ۔ سردیوں میں گرم پاے، خاص طور پر سبزچائے پینے سے حلق صاف رہتا ہے اور نزلہ زکام بھی دور ہو جاتا ہے ۔ سبز چائے پینے والے کو سکون ملتا ہے ۔ یہ چائے پینے سے جسم میں پانی کی کمی بھی پوری ہو جاتی ہے یہ چائے پینے سے جسم میں پانی کی کمی بھی پوری ہو جاتی ہے ۔ اسے پینے سے کھانسی بھی ختم ہو جاتی ہے۔ باورچی خانے میں رکھا ہوا لہسن نظر انداز نہ کیجیے، کیوں کہ اس میں جراثیم سے لڑنے کی خاصیت ہے ۔ لہسن کھانے کا اچھا طریقہ یہ ہے کہ چند ٹکرےلہسن کے لیں اور ان میں ہری مرچ، پودینے کی پتیاں اور نمک ملا کر پیس لیں اور چٹنی بنالیں ۔ یہ چٹنی نہ صرف مزے دار ہوتی ہے، بلکہ نزلے زکام کا بھی خاتمہ کرتی ہے۔ لہسن یا اس کا اچار دوپہر کو مناسب مقدار میں کھانے سے سردی کے موسم میں نزلہ زکام دور رہتاہیں۔ لہسن اور نمک کے پانی کا آمیزہ بھی اس سلسلے میں فائدہ مند ہے ۔ اگر نزلے زکام سے سینہ جکڑا ہوا ہو تو گرم پانی میں تھوڑی سی بام (BALM) ملاکر گرارےلینے سے افاقہ ہو جاتا ہے ۔گرارےلیتے وقت سر کو تولیے سے ڈھانپ لیے، تاکہ بھاپ ادھر ادھر جانے کے بجائے آپ کے چہرے پر پرتی رہے ۔ ہمارے لینے سے سینے کی جگراوران کے علاوہ بہتی ہوئی ناک بھی رک جاتی ہے ۔ ہسپارہ لینے کے بعد چادر یا کمبل اوڑھ کر بستر پر لیٹنا ضروری ہے ۔ بچوں کو نزلے زکام ہونے کی صورت میں تھوڑی سی بام لے کر ان کی ناک میں اور سینے پر ملے، انھیں سکون مل جائے گا۔
0 Comments