گاجر کے فوائد - گاجر
کے حیرت انگیز فوائد
گاجر قدرت کا دیا ہوا ایک خاص تحفہ ہے گاجرموسم سرما کی من پسند خوراک ہے، لوگ گاجر کھانا بہت پسند کرتے ہیں۔ عام طور پہ لوگ گاجر کا حلوہ بہت شوق سے کھاتے ہیں۔ گاجر کا مربہ اور اچار بنا کر ذخیرہ کیا جاتا ہے اور ساراسال استعمال کیا جاتا ہے۔ گاجر قدرت کا دیا ہوا انمول ذائقہ رکھنے والی شے ہے۔ گاجر چونکہ غذائی اعتبار سے بے شمار فوائد کی حامل ہے اور ساتھ ساتھ بے شمار بیماریوں کا علاج گاجر بینائی کو مضبوط کرتی ہے۔آنکھوں کی بینائی وٹامن اے کی کمی کی وجہ سے متاثر ہوتی ہے۔ جسم میں وٹامن اے کی کمی دور اور نزدیک کی بصارت متاثر ہونے کا باعث بنتی ہے۔ اگر گاجر کا استعمال کیا جائے تو گاجر کی اینٹی آکسیڈنٹ خوبیاں جسم کے لیے بھی فائدہ مند ہیں اور گاجر میں موجود وٹامن اے آنکھوں کے خلیوں کو مضبوط بناتی ہے۔ گاجر میں موجود بیٹا کیروٹین آنکھوں کو سورج کی تیز شعاعوں اور روشنی کے اثرات سے محفوظ رکھتا ہے۔ بیٹا کیروٹین آنکھوں میں سورج کی روشنی کو جذب کرنے کی صلاحیت کو تیز کرتا ہے گاجر شب کوری سے بچنے کے لیے مفید ہے شب کوری وٹامن اے کی کمی سے ہوتی ہے۔ گاجر کے استعمال سے شب کوری سے بچا جاسکتا ہے۔ گا جر آنکھوں کواند ھیرے میں بصارت کے قابل بناتی ہے۔
گاجر قوت مدافعت کو
مضبوط بناتی ہے
گاجر کی اینٹی آکسیڈنٹ خوبیاں مہلک بیماریوں سے بچاتی ہیں۔ گاجر وٹامن سی سے بھر پور ہے اور وٹامن سی قوت مدافعت کو قوت بخشتا ہے۔
گاجر ذیا بیطس اور معدے کے مریضوں کے لیے مفید ہے
گاجر
ذائقے کے لحاظ سے میٹھی ہوتی ہے۔ لیکن گاجر میں موجود کار بوہائیڈریس شوگر کو خون
میں تیزی سے شامل نہیں ہوئے دیتی۔ گاجر کا گلیسمک انڈیکس بہت کم ہے مطلب کہ
گاجر میں موجود کاربوہائیڈریٹس شوگر لیول کو خون میں تیزی نہیں بڑھنے دیتی۔ گاجر معدے کے
مریضوں کے لیے مفید ہے۔ گاجر کھانے سے لعاب دہن خارج ہوتا ہے جو کہ خوراک کو جلدی
ہضم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ کیونکہ جتنا لعاب دہن خارج ہوتا ہے اتنی جلدی خوراک ہضم
ہوتی ہے۔
گاجر جگر کے لیے
فائدہ مند ہے
گاجر کا استعمال جگر کے افعال کو درست کرتا ہے۔ گاجر کے غذائی اجزاء جگر میں موجود زہریلے مادوں کا خاتمہ کرتے ہیں۔
گاجر ہڈیوں کو مضبوط بناتی ہے
کیلشیم اور وٹامن ڈی کی وجہ سے ہڈیاں مضبوط ہوتی ہے۔ گاجر میں وٹامن ڈی پایا جاتا ہے۔ اگر گاجر کا استعمال کیا جائے تو ہڈیاں مضبوط ہوتی ہیں۔ کیونکہ گاجر میں کیلشیم اور وٹامن ڈی کی وافر مقدار میں پائی جاتی ہے۔
گاجر ہیموگلوبن کی مقدار کو بڑھاتی ہے
گاجر کے غذائی اجزاء خون کے سرخ خلیات میں اضافہ کرتے ہیں۔ گاجر خون کو صاف کرتی ہے۔ گاجر کا استعمال جہاں ہمارے جسم میں سرخ خلیات
بناتا
ہے ساتھ ساتھ جسم کے خلیات کو خراب نہیں ہونے دیتا۔
گاجر کو لیسٹرول لیول
کو کم کرتی ہے
گاجر میں کیلوریز کی مقدار کم ہوتی ہے گاجرکو لیسٹرول لیول کو کم کرتی ہے اور وزن کو کم کرنے میں مدد گار ثابت ہوتی ہے۔ اگر گاجر کا استعمال مخصوص دورانیے کے لیے کیا جائے تو 11 فیصد تک کو لیسٹرول لیول کو کم کیا جاسکتا ہے۔
گاجر جلدی امراض کا علاج بھی ہے
گاجر کا استعمال جلدی چھائیوں، دھبوں اور دیگر امراض سے بچاتا ہے۔

0 Comments