کافی کا وہ استعمال جو پینے سے بھی زیادہ فائدہ مند ہے، جانے اور زندگی آسان بنالیں

کافی ایسا مشروب ہے جسے بہت شوق سے پیا جاتا ہے۔ پاکستان میں لوگ کافی کو پیس کر استعمال کرتے ہیں لیکن مغربی ممالک میں اسے ”بریو یعنی اس کے دانوں کو پکایا جاتا ہے۔ یہ ویسا ہی عمل ہے جو ہم چائے کی پتی کے ساتھ کرتے ہوئے پتی کو پھینک دیتے ہیں۔ کافی کے دانوں کو بھی پکانے کے بعد پھینک دیا جاتا ہے لیکن آج ہم آپ کو ان دانوں کا ایسا استعمال بتائیں گے کہ آپ انہیں ضائع نہیں کریں گے۔

آنکھوں کے ہلکوں کے لئے

کافی کو کسی بھی  تیل کے ساتھ مکس کر کے اسے آنکھوں کے نیچے لگانے سے ہلکے دور ہو جاتے ہیں۔

خوشبو ں  کے لئے

فریج میں کھانے گرتے رہتے ہیں اور اس کی وجہ سے اس میں سے بو آنے لگتی ہے لیکن اگر آپ بچی ہوئی کافی کو فریج میں رکھ دیں تو ناگوار بو سے چھٹکارامل جائے گا۔

بالوں کے لئے

اگر آپ کے بال سیاہ ہیں تو اس میں کافی ملا تیل لگانے سے انہیں تو انائی ملے گی اور وہ خوبصورت ہو جائیں گے۔

چیونٹیوں سے چھٹکارا

کافی کی تیز خوشبو چیونٹیوں کو اچھی نہیں لگی اور وہ اندھی ہو جاتی ہیں اور اس کے نزدیک نہیں آتیں لہذا بچی ہوئی کافی کو گھر میں رکھنے سے چیونٹیوں سے بچا جا سکتا ہے۔

پودوں کی نشو ونما

ان میں موجود غذائیت پودوں کے لئے بہت مفید ہوتی ہے لہذا اسے پھینکنے کی بجائے پودوں میں ڈالنے سے ان کی نشو ونما اچھی ہوگی۔

بلیوں کے لئے

اگر آپ کو آوارہ بلیوں کی وجہ سے مسئلہ ہوتا ہے تو بچی ہوئی کافی کوکسی کپڑے میں باندھ کر دیواروں پر لٹکا دیں، بلیاں گھر میں نہیں آئیں گی۔

مچھروں سے نجات

استعمال شدہ کافی کوکسی جار میں ڈال کر اس پر ڈھکن نہ لگائیں ،اب یہ جارجس کمرے میں موجود ہوگا کو ہاں مچھر نہیں آئیں گے۔