سبز چائے کے فوا ئد

سبز چائے(Green tea) کا نام آتے ہی سب سے پہلی بات ذہن میں آتی ہے یہ وزن کم کرتی ہے ، لیکن سبز چائے (Green tea) کے وزن کم کرنے کے علاوہ بھی بے پناہ فوائد ہیں۔ آج کے آرٹیکل میں آپ کو سبز چائے (Green tea) کے فوائد کے بارے میں بتایا جائے گا۔ مارکیٹ میں مختلف قسم کے فلیور زوالی سبز چائے (Green tea) ملتی ہے اس لیے بہتر ہے آپ بغیر فلیور والی نیچرل سبز چائے (Green tea) استعمال کریں  یہ کینسر سے بچاتی ہے۔ سبز چائے (Green tea) کینسر کے مریضوں کے لیے بہت فائدہ مند ہے، اگر آپ کینسر جیسی موضی مرض سے محفوظ رہنا چاہتا ہے تو سبز چائے (Green tea) کا استعمال کریں۔ سبز چائے (Green tea) پر اسٹینٹ کینسر، جگر کے کینسر ، پھیپھڑوں کے کینسر ، جلد کے کینسر سےبچاتی ہے۔

اینٹی آکسیڈینٹ

سبز چائے (Green tea) میں اینٹی آکسیڈینٹ کی زیادہ مقدار ہوتی ہے، جسم میں بنے والے مختلف قسم کے بیکٹیریا کو ختم کرتی ہے۔

دانتوں کےفوا ئد

سبز چائے(Green tea)دانتوں کے لیے فائدہ مند ہے دانتوں کو کیڑا لگنے سے بچاتی ہے۔

دل کے امراض سے حفاظت

سبز چائے (Green tea) دل کے امراض اور بلڈ پریشر کے مریضوں کے لیے فائدہ مند ہے، بلڈ پریشر کو کنٹرول کرتی ہے۔

کیفین کی کم مقدار

سبز چائے (Green tea) میں کیفین کی تھوڑی مقدار پائی جاتی ہے، کیفین کی زیادہ مقدار صحت کے لیے فائدہ مند نہیں ہوتی۔

دن میں کتنی بار پئیں

ایک دن میں تین سے چار کپ پیئے جا سکتے ہیں، کچھ لوگ سبز چائے (Green tea) کو اس لیے پسند نہیں کرتے کیونکہ اس کا ذائقہ کچھ زیادہ اچھا نہیں ہوتا ، اگر آپ سبز چائے (Green tea) پینا شروع کر دیں تو چند دنوں میں اس کی عادت ہو جائے گی۔