بال سیاہ گھنے اور لمبے کرنے کا طریقہ

آج کل خواتین ہوں یا پھر مرد گرتے بالوں کو لے کر سبھی پریشان ہیں خاص کر خواتین کو اپنے بال لمبے کرنے کی بہت فکر رہتی ہے اگر آپ بھی اپنے بال لمبے کرنے کی خواہش مند ہیں تو آج آپ کو ایک ایسا آسان طریقہ بتایا جائے گا جس کی مدد سے آپ چند دنوں میں اپنے بالوں کوسیاہ گھنا اور لمبا کرسکتی ہیں۔

مزید پڑھیں : چند ایسی عادات جو جسمانی اعضاء کیلئے نقصان دہ ہیں

جو طریقہ آپ کو بتایا جائے گا اس پر ہفتے میں دو بار لازمی عمل کرنا ہے اس کے مثبت نتائج آپ کو ایک سے دوماہ کے اندر نظرآناشروع ہو جائیں گے یہ نسخہ مہنگا بھی نہیں ہے،

پیسٹ بنانے کیلئے درکار اجزاء

ایک عدد انڈے کی زردی

ایلویرا جیل دو کھانے کے پیچ

دہی دو کھانے کے پیچ

پیسٹ استعمال کرنے کا طریقہ

ان تینوں چیزوں کو ایک پیالی میں اچھی طرح سے مکس کر لیں جب آپ مکس کریں گی تو یہ ایک گاڑھا پیسٹ بن جائے گا اس پیسٹ کو بالوں میں لگا کر ایک گھنٹے کیلئے چھوڑ دیں ایک گھنٹے کے بعد بالوں کو صاف پانی اور کسی اچھے شیمپو سے اچھی طرح سے دھو لیں یہ عمل آپ نے ہفتے میں دو بار کرنا ہے اس سے بال سیاہ گھنے اور لمبے ہو جائیں گے ،

اس پیسٹ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں موجود رہی اور انڈے کی زردی سے بالوں کو پروٹین آئرن اور مختلف قسم کے وٹامنز اور منر لز ملتے ہیں جو کہ بالوں کی نشو و نما کیلئے ضروری ہے ایلویرا میں اینٹی بیکٹیریل اور اینٹی فنگل خصوصیات پائی جاتی ہیں جن سے بالوں کی خشکی ختم ہوتی ہے اور بال  جڑوں سے مظبو ط کرتا ہے۔